( سٹی42) وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بجٹ میں منصوبوں کیلئے رقم مختص کردی ہے،وفاقی حکومت صوبے سے مل کر مکمل تعاون کرے گی، ن لیگ نے ترقیاتی منصوبوں کی تاریخ رقم کی،ضلع تورغر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
تورغر، بونیرشاہراہ کراکٹررابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آرسی سی پل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے دور میں تاریخی منصوبے شروع کئے،گزشہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا،نوازشریف کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنا تنظیم کو 46 ویں سالانہ کنونشن پر مبارکباد دیتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خدمت اور پاک امریکہ تعلقات کی تعمیر کے لیے اپنا کے عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان میں سیلاب اور کورونا کے دوران اپنا کی بروقت مدد کے شکر گزار ہیں،اپنا کے صدر ڈاکٹر ارشد خان اور پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کے اہل خانہ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔