(علی اکبر) پنجاب حکومت کی عید کی تیاریاں، 25 جولائی سے بازار اور شاپنگ مالز عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز وفاق کو بجھوا دی۔
پنجاب حکومت نےعید الفطر کو مد نظررکھتے وفاق کو تجویزدی ہے کہ 25 جولائی سےلاہور کے بازار اور شابنگ مالزکوعید ایام تک بند کر دیا جائے تاکہ عید کے قریب بازاروں میں ہونے والے محکمنہ رش اور کورونا کےپھیلائو کو روکا جا سکے تاہم مذکورہ تجویز پر حتمی فیصلہ وفاق مکمل مشاورت کےساتھ کرے گا۔
دوسری جانب لاہور شہرکےہسپتالوں میں کورونا کے مریض کم ہونےلگے،نئے کیسز میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، چوبیس گھنٹوں کےدوران334نئے کیسز سامنے آئے، تین اموات کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 316مریض آئسولیشن وارڈز،163آئی سی یواور78وینٹیلیٹر پر ہیں۔
شہرمیں کورونا کیسز میں واضح کمی دیکھنےمیں آرہی ہے، چوبیس گھنٹوں میں 334نئے مریض سامنےآئے، کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 720 ہوگئی ہے۔ شہر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد42ہزار656 ہوگئی ہےجبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے646نئےکیس سامنے آئے اور 13اموات کی تصدیق ہوئی،صوبے بھرمیں کورونا سے اب تک 1884اموات اور کیسزکی تعداد81ہزار963 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کےمطابق اب تک 5 لاکھ40ہزار365ٹیسٹ کیےجا چکےہیں جبکہ45ہزار122 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔