ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اردو فلم" آتش" کیپٹل سینما میں نمائش کیلئے پیش

اردو فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پندرہ سال سے التواء کا شکار اردو فلم" آتش" کو کیپٹل سینما میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا، فلم کی کاسٹ میں اداکار معمر رانا، سعود، نرما، وینا ملک اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری میں کئی فلمیں تیار پڑی ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے التواء کا شکار ہیں، ایسی ہی ایک فلم جو پندرہ سال سے التواء کا شکار تھی بالآخر اسے کیپٹل سینما میں نمائش کیلئےپیش کردیاگیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار معمر رانا، سعود، نرما، وینا ملک، ندیم شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار اقبال، کاشمیری اور پروڈیوسر شبیر بلا ہیں۔

 شبیر بلا کافی عرصہ سے علیل تھے اور اب انہوں نےصحتیاب ہونے کے بعد فلم کو نمائش کیلئے پیش کردیا ہے، فلم کو لاہور کے سینما سرکٹ میں ریلیز کیا گیا ہے تاکہ سستےٹکٹ خرید کر شائقین معیاری فلم دیکھ سکیں۔    

Shazia Bashir

Content Writer