(ملک اشرف) لاہور کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی امیدوار خلیل طاہر سندھو کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
خبر پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرہاد بھٹی کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیاکہ خلیل طاہر سندھو نے کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر نہیں کیے، ریٹرنگ افسر کے روبرو غلط ڈیکلریشن دیا، بیوی اور بچوں کے بارے درست معلومات فراہم نہیں کیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹربیونل کے خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔