ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کی غفلت ایک ہی خاندان کے درجن افراد لے ڈوبی

12 people died due to meningitis in Rahimyar Khan
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12افراد کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق گردن توڑ بخار کوئی نئی یا پر اسرار بیماری نہیں لیکن محض بخار میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی، بروقت تشخیص کے فقدان اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولتوں پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیےہیں۔رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں ایک خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت کی وجہ سےدوران بخار 6 بچوں اور 4 خواتین سمیت 12افراد انتقال کرگئے۔

اس افسوسناک خبر نے محکمہ صحت پر ایک سوالیہ نشان اٹھا دیا،مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر کے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ شیخ زاید اسپتال میں پیش آیا، جہاں گردن توڑ بخار ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں، واقعے کی خبر میڈیا پر پھیلنے کے بعد محکمہ صحت اور شیخ زاید اسپتال کے ڈاکٹرز حرکت میں آئے اور ٹیمیں رکن پور روانہ کی گئیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔

ورثا کی جانب سے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر