پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا

Pakistan vs New Zealand Test match
کیپشن: Pakistan vs New Zealand
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق آخری دن نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگزمیں 9 وکٹ پر 304رنزبنائے۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا ئے۔ خراب روشنی کے باعث میچ 3  اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا۔ 

سرفراز  احمد 118  رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سرفراز نے 2 میچوں کی سیریز میں 3 فیفٹیز اور 1 سنچری سکور کی۔  جبکہ سعود شکیل 32 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے، دونوں بیٹرز کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہوئی۔ 

آج آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی امام الحق تھے جو ایک بار پھر آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم 27 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود بھی آگے بڑھ کر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 2.5 اوورز میں بغیر کسی رن کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر