مریضوں کیلئے فیشن ایبل لباس تیار، سوشل میڈیا صارفین حیران

Japan Company Prepared fashionable clothes for patients
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے فیشن ایبل لباس تیار ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان کی لفٹے کمپنی کا کہنا ہے کہ خرابی صحت اگرچہ ایک مسئلہ ہے لیکن یہ ایسی بھی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اس میں بہتر لباس سےانکار کردیا جائے۔اس حوالے سے اس کمپنی نے مریضوں کیلئے جدید اسٹائل کےگاؤن اور یونیفارم ڈیزائن کئے ہیں، یہ گاؤن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہے ہیں۔

یہ بات بھی درست ہے کہ ہسپتال اور فیشن کا باہمی جوڑ مشکل ہے، مگرکمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مریضوں کے لیے جو آرام دہ لباس بنایا ہے وہ نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ یہ لباس ان کےتناؤ میں کمی کرسکتا ہے۔ 

لفٹےکمپنی کے مطابق خوبصورت دکھنے والے یہ لباس اصل میں اتنے آرام دہ ہیں کہ مریض انہیں طویل عرصے تک پہن سکتے ہیں۔ ہسپتال کے لباس کے بارے میں عام تاثر ہوتا ہے کہ وہ ہرمریض کو درست نہیں آتے۔ اگرچہ لفٹے کا گاؤن فٹ نہ بھی ہو تب بھی وہ پہننے میں بری نہیں لگتی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر