ڈاکوؤں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

 ڈاکوؤں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 17 میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ شارعِ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے بھائی اور مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 8 بج کر 10 منٹ پر بہن کے ہمراہ میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا تھا، میڈیکل اسٹور کے اندر دوا لینے میں مصروف تھا کہ پیچھے سے گولیاں چلنے کی آواز آئی۔ایف آئی آر میں مدعیٔ مقدمہ کے مطابق باہر آ کر دیکھا تو میری گاڑی پر لوگوں کا رش لگا ہوا تھا، قریب جا کر دیکھا تو میری بہن کو گولیاں لگی تھیں۔

ایف آئی آر میں مدعیٔ مقدمہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ معلوم کیا تو پتہ چلا کہ 2 ڈاکو ڈکیتی میں مزاحمت پر میری بہن کو گولیاں مار کر فرار ہوئے ہیں۔

گردن پر لگی گولی جان لیوا ثابت ہوئی

گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی جانب سے خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ گلستانِ جوہر میں پیش آیا تھا۔مقتولہ ثناء اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، بھائی کار سے اترکر میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا، اسی دوران ملزمان آئے اور لوٹ مار پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گولی خاتون کی گردن پر لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مقتولہ کی کا پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر افشاں کے مطابق مقتولہ ثناء طارق کو جسم کے مختلف حصوں پر 2 گولیاں لگیں، مقتولہ کو ایک گولی گردن اور دوسری پسلی کے نیچے لگی۔لیڈی ایم ایل اونے یہ بھی بتایا ہے کہ مقتولہ کو قریب سے دونوں گولیاں ماری گئیں۔

Ansa Awais

Content Writer