نوکیا کے سستے ترین5 جی اسمارٹ فونز کی دھماکےدار انٹری

نوکیا کے سستے ترین5 جی اسمارٹ فونز کی دھماکےدار انٹری
کیپشن: Nokia C and G series
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوکیا نے  سستے ترین  سی اور جی سیریز کے نئے کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف  کرادئیے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر نوکیا فونز کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے نوکیا سی 100، سی 200، جی 100 اور جی 400 پیش کیے۔نوکیا سی 100 اور سی 200 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو اے 22 پراسیسر موجود ہے۔دونوں میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور بیک اور فرنٹ پر سنگل کیمرا دیا گیا ہے جن کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی۔

فونز کے اندر 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔سی 200 میں سی 100 کے مقابلے میں زیادہ بڑا 6.1 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ دونوں میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔سی 100 کی قیمت 99 ڈالرز (17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سی 200 کی 119 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو آنے والے  کچھ دنوں میں پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے.

جی 100 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 615 پراسیسر اس ڈیوائس کا حصہ ہے۔فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔پاور بٹن میں ہی فنگرپرنٹ اسکینر کو مدغم کردیا گیا ہے اور ہاں سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

دوسری جانب جی 400 نوکیا کا سستا ترین 5 جی فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر دیا گیا ہے۔اس میں 6.5 انچ کے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے کے ساتھ 6 جی بی تک ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ الٹرا وائیڈ اور میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔نوکیا جی 100 کی قیمت 149 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جی 400 کی قیمت 239 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر