ڈیٹنگ ایپ استعمال کرنےوالوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

ڈیٹنگ ایپ استعمال کرنےوالوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن پلیٹ فارم پر تنہائی دور کرنے والوں کے ساتھ بڑا ہاتھ ہوگیا، اعداد شمار کے مطابق برطانیہ میں رواں برس آئن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ اور ایپس کے زریعے 63 ملین پاؤنڈ کا فراڈ ہوا.

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن پلیٹ فارم پر تنہائی دور کرنے والوں کے ساتھ بڑا فراڑ ہوگیا، رواں برس دھوکے باز افراد نے رومانس اور جذبات کی آڑ میں صارفین سے 63 ملین بٹورے ۔ سٹی آف لندن پولیس کے ساتھ کام کر ے والی تنظیم کے مطابق روان برس 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

ڈیٹنگ ایپ پر ایک صارف نے 30 ہزار پاؤنڈ دھوکے سے گنوا دیئے۔ لاک ڈاؤن میں تنہائی کے شکار افراد نے زیادہ تر ڈیٹنگ ویب سائٹ اور ایپس کا استعمال کیا ۔  پولیس کے مطابق بعض کیسز میں دھوکے بازوں نے صارفین کو بلیک میل بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer