ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی کے کردار سے متاثر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

ارطغرل غازی کے کردار سے متاثر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے کردار ابن العربی سے متاثر ہوکر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا، خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام قبول کرنے والی60 سالہ امریکی خاتون کا تعلق امریکہ کی ریاست وسکونسن سے ہے، خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھ لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سریل کے کردارابن العربی کے ایمان افروز پیغامات نے میری زندگی بدل دی، خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تلاوت کی جس کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دیجہ نے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو 4 بار دیکھ چکی ہوں، اب پانچویں بار دیکھنے کا سوچ رہی ہوں۔ علاوہ ازیں امریکی خاتون نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اب جلد ترکی کا دورہ کریں گی اور وہیں سکونت پذیر ہونے کا اردہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ابن العربی کا کرد ارترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا۔ ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer