علی ساہی:کوٹلی پیرعبدالرحمان ٹانگےوالااڈا کےقریب زیرتعمیر گھرکی دیوارگرگئی۔ دیوارتلے دب کرایک مزدوررضوان جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی ہوگئے۔
تفٖصیلاات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کوٹلی پیرعبدالرحمن ٹانگے والا اڈامیں مزدورزیرتعمیرگھرمیں کام کررہے تھے اورایک سائیڈسے لینٹرتوڑرہے تھے کہ اچانک لینٹراوربیرونی دیوارگر گئی۔ بیرونی دیواراورلینٹرکی زدمیں آکربہاولپورکا بائیس سالہ رہائشی۔
رضوان موقع پردم توڑگیا جبکہ دونوں ذخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاجہاں پرایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
متعلقہ پولیس نے موقع پرپہنچ کرشواہداکٹھے کرلیے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے کے لواحقین اگرکاروائی کروانے چاہتے ہوئے تودرخواست کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔