ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 3119 کیسز رپورٹ

 کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 3119 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 43 افرادچل بسے اور 3119 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

پاکستان میں کورونا کی صورت حال بنتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3119 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 43 افراد انتقال کر گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے۔

مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار 359 ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 180904 ہوگئی ہے ،2991 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 122293 ہے اور 3137 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17392 اور ہلاکتیں 169 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48683 اور 1399 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں 7219 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 175 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4708 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer