مریم اورنگزیب کا عمران خان کو مشورہ، اہم بات کہہ دی

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو مشورہ، اہم بات کہہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ تیرہ دسمبر کا جلسہ بھی ہو گا اور عمران خان کرسی بھی چھوڑیں گے۔ کہتی ہیں عمران خان بات مانیں اور ووٹ چوری کیخلاف بارہ دسمبر کو استعفیٰ دے کر مینار پاکستان آئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ عمران صاحب لاہور جلسہ بھی ہو گا اور آپ کُرسی بھی چھوڑیں گے جبکہ عمران صاحب اگر لاہور جلسے کا آپ کو فرق نہ پڑتا تو آپ ایسے بیان نہ دیتے ۔انھوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں، جبکہ ایف آئی آر تو اب آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف کٹ چکی ہے۔

علاوہ ازیں  پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل ایف آئی اے متحرک ہوگئی،ن لیگی رہنماوں کے خلاف پرچے جاری کردیے، لاہور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر ، افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو طلب کر لیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تینوں کو 7 دسمبر کو طلب کیا۔ تینوں مسلم لیگی رہنماؤں کے خلاف  منی لانڈنگ اور قبضہ مافیا سمیت اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں تیرہ دسمبر کو ہونے والے جلسے کے لئے ن لیگ فعال ہے ، حکومت کو ٹف ٹائم دینت کے لئےپارٹی رہنماؤں کے ساتھ رابطے کئے جارہے ہیں، دوسری جانب جلسے کی تاریخ قریب آتے ہی حکومت اپوزیشن کےخلاف نئے محاذ کے لئے کھڑی ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے قانونی کارروائی کاعندیہ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمریم نوازکےجیل جانےکی خبردے دی۔کہامریم نوازضمانت خارج ہونےکےبعدجیل جارہی ہیں۔عدالت بتائےگی کب مریم نوازکواصلی گھربھیجناہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer