پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 9 فش پوائنٹس سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 9 فش پوائنٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مچھلی منڈی میں بڑا کریک ڈاؤن، باسی اور غیر معیاری سٹوریج پر 9 فش پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا ٹیموں کے تعاون سے مچھلی منڈی میں آپریشن کیا، کریک ڈاؤن کے دوران فوڈ ٹیموں نے 2 ہزار کلوخراب اور بد بودارمچھلی تلف کر دی۔  قبضہ میں لی گئی باسی مچھلی کو ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مچھلی مارکیٹ کے تاجروں کو متعدد بار وارننگ کے باوجود مچھلی کی تیاری کے انتہائی ناقص انتظامات پر کاروائیاں کی گئیں۔

 با ر بار خلاف ورزی کرنے والے فوڈ پوائنٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer