(جنید ریاض) مفت کتابوں کی تقسیم میں گھپلوں کا انکشاف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے وئیر ہاؤسز سے کتابوں کے ہزاروں سیٹ غائب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے کتابوں کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے وئیر ہاؤسز میں سیشن 17-2018 کی کتابوں کے کئی سیٹ غائب ہیں۔ وئیر ہاؤس سے کتابیں کیسے چوری ہوئیں ایجوکیشن اتھارٹیز سے جواب مانگ لیا گیا۔ کتابیں چوری ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سکول ایجوکیشن نے آئندہ کتابوں کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اب تحصیل سے سکول تک کتابوں کی تقسیم کا ریکارڈ مرتب ہوگا۔ ریکارڈ نہ رکھنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رواں سال لاہور ڈسٹرکٹ کے بچوں میں 19 لاکھ کتابیں تقسیم کی جائے گی۔