بجلی کے بلوں میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Why Are Electricity Bills Rising in Pakistan
کیپشن: Electricity Bills
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے بل بھی لوگوں کی سوچ سے زیادہ آرہے ہیں،آسمان کو چھونے والے بجلی کے بل سب کے لیے ایک بڑی پریشانی بن گئے ہیں۔ پاکستان میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کیوں ہورہا؟ اس کی اہم وجہ منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کےمطابق معاشی مشکلات کا شکار ہونے پر ملک کا  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے، اور زر مبادلہ کی شرح مسلسل دباؤ میں ہے جس سے افراط زر کا طوفان آ رہا ہے۔ ان دنوں زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تقریباً ہر سماجی طبقہ متاثر ہے۔

صرف ایک سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں مجموعی طور پر 160 فیصد اضافہ ہوا جس سے صارفین کے ادائیگیوں پرشدید دباؤ پڑا ، ملک اپنی بجلی کا تقریباً ایک تہائی درآمدی ایندھن جیسے فرنس آئل، کوئلہ، اورقدرتی گیس سے پیدا کرتا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور جغرافیائی سیاسی صورت حال کے باعث درآمدی ایندھن  کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں بجلی کے بل بڑھ رہے ہیں۔

اگرچہ بجلی کا بنیادی ٹیرف کبھی کبھار ہی تبدیل ہوتا ہے، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بھی بجلی کے بلوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،نیپراکے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں فرق نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد براہ راست صارفین کےماہانہ بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کی پیداواری قیمت کو ایک ماہ میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت کے مقابلے میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer