(سٹی 42)دوسرا استعفیٰ آگیا، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئیں،چند گھنٹے قبل معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیوں کی وجہ سے صوبائی وزیر اطلاعات اطلاعات فردوس عاشق اعوان،عون چودھری سےاستعفیٰ طلب کیاگیا تھا جس پر پہلے عون چودھری نے استعفیٰ دیا اب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئیں، مشیروں سےاستعفیٰ طلب کرنےکی اجازت وزیراعظم نےدی۔
استعفے کارکردگی کی بنیاد پرمانگےگئےیاسیاسی مصروفیات کووجہ بنایاگیا،فردوس عاشق اعوان نے کچھ عرصہ قبل بھی استعفیٰ دینےکی بات کی تھی،پہلےفردوس عاشق اعوان کو استعفی دینے سے روک دیا گیا تھا، عون چودھری کوپہلےبھی مشیروزیراعلیٰ کےعہدے سے ہٹایاجاچکا۔
استعفوں کےبارے اطلاعات پرایوانوں میں چہ مگوئیاں شروع ہیں۔ دونوں عہدوں پرکون تعینات ہوگا،ایوان وزیراعلیٰ سفارشیں پہنچناشروع ہوچکی ہیں،ئےمشیروں کافیصلہ وزیراعلیٰ کی مشاورت سے پارٹی چیئرمین کریں گے۔