محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت جاری کر دی

 محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت جاری کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں  اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چس میں پاکستان میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات  کا تفصیلی  جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.

محسن نقوی نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا ۔  شر پسند عناصر  کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔

اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی  شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی  کے حوالے سے وزارت داخلہ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

Ansa Awais

Content Writer