راؤ دلشاد حسین: ضلعی انتظامیہ کی تنبیہ کسی کام نہ آئی، سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سابق بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ٹاؤن ہال پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے داخلی دروازے پر تالے لگا دئیےتو سابق نمائندوں نے گراؤنڈ پر ہی اسمبلی سجالی۔مبشر جاوید نے انتظامیہ کے ناروا سلوک کا شکوہ کیا۔
سابق لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی قیادت میں سابق بلدیاتی نمائندے ٹاون ہال پہنچے۔ انتظامیہ نے داخلی دروازے کو تالے لگائے تو سابق نمائندوں ںے گراؤنڈ کو ہی ڈسٹرکٹ اسمبلی بنا لیا۔ مبشرجاوید نے کہا کہ منتخب بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کے حق پر شب خون مارا گیا۔ پنجاب حکومت عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کررہی۔
بلدیاتی نمائندوں کی بیٹھک ختم ہوتے ہی سابق چئیرمین راشد کرامت بٹ کی قیادت میں ٹاؤن ہال کو لگے تالے توڑنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ سابق بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں ورنہ تالے توڑنا کون سامشکل کام ہے۔ اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کے گھر کے باہر نوٹس لگایا تھا جس میں انہیں کوورنا وبا کے باعث بلدیاتی نمائندوں کے اجتماع سے روکا گیا تھا۔
سابق بلدیاتی نمائندے ٹاؤن ہال کو لگاتالہ اس مرتبہ توتورنےمیں ناکام رہے تاہم آئندہ ایسے اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعادہ کیاگیا۔