(زاہد چوہدری) غیر معیاری ہینڈ سینی ٹائزر بنانے والی فیکٹری پر ڈرگ ٹیم نے چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر غیر معیاری ہینڈ سینی ٹائزر ضائع کرنے کے ساتھ مزید پروڈکشن بند کروا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کی قیادت میں ڈرگ ٹیم نے کروماٹیکس کیمیکلز فیکٹری رائیونڈ روڈ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر غیر معیاری ہینڈ سینی ٹائزر تیار کیا جارہا تھا جس کی لیبارٹری رپورٹ کے ذریعے بھی تصدیق ہوئی تھی۔ ڈرگ ٹیم نے فیکٹری میں تیار کیا گیا ہزاروں لٹر غیر معیاری ہینڈ سینی ٹائزر موقع پر ضائع کروا دیا اور فیکٹری میں مزید پروڈکشن بند کروا دی ہے۔
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں کا ہینڈ سینی ٹائزر لیب ٹیسٹ میں غیر معیاری پایا گیا ہے ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو حالیہ کورونا وبا کے دوران غیر معیاری ہینڈ سینی ٹائزر فروخت کرنے کا سلسلہ بند کیا جاسکے ۔