( در نایاب ) ون ونڈو پر دی جانے والی درخواستوں کے جوابات آن لائن کردیئے گئے، اب شہری گھر بیٹھے اپنی درخواستوں پر جوابات اور اعتراضات دیکھ سکیں گے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن سٹیٹس کا لنک دے دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ون ونڈو سیل اسد اللہ چیمہ نے آن لائن سٹیٹس کی تجویز دی تھی جس پر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ ڈائریکٹر ون ونڈو سیل ایل ڈی اے اسد اللہ چیمہ کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی بھی بیرون ملک بیٹھ کر اپنا کیس فالو کرسکتے ہیں۔
ڈائریکٹر ون ونڈو کا کہنا ہے کہ آن لائن لنک پر شہریوں کو ونڈو نمبر دینا ہوگا ۔ شہری کو صرف ایک مرتبہ ونڈو پر درخواست دینے آنا پڑے گا۔