ریلوے فائدہ میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں؟سعد رفیق پر سوالیہ نشان

ریلوے فائدہ میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں؟سعد رفیق پر سوالیہ نشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: ریلوے اگر فائدہ میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں؟پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کی ریلوے کی نجکاری پر قرارداد جمع۔   

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین نے ریلوے کی نجکاری پر قرارداد جمع کروا دی۔پنجاب اسمبلی میں اس قرارداد پر خواجہ سعاد رفیق کے دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔یہ قرار داد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:نیسپاک کی من مانیاں، قانون شکنی معمول 

 قرار داد میں واضح کیا گیا کہ ریلوے اور پی آئی اے خسارے میں جا رہے ہیں اور قومی خزانے کو ماہانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔اور اس نقصان میں پوری قوم پس رہی ہے۔جبکہ اس ادارے میں غیر قانونی طور پر بھرتیاں بھی کی گئیں ہیں۔

علاوہ ازیں اس قرارداد کے بعد یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق جو ریلوے کے وزیر بھی ہیں۔ان کے یہ دعوے ہیں کہ ریلوے کو خسارے سے نکال لیا گیا ہے۔لیکن اگر ریلوے خسارے میں نہیں ہے تو اس کی نجکاری کے لیے کیوں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔