نیسپاک کی من مانیاں، قانون شکنی معمول

نیسپاک کی من مانیاں، قانون شکنی معمول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نادیہ مرزا: نیسپاک میں قانون شکنیوں کا سلسلہ رک نہ سکا،مینیجر مانیٹرنگ اینڈ سیفٹی اورنج لائن طلعت ضیاء داد رسی کیلئے سٹی فورٹی ٹو کے دفترپہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیسپاک کے ملازم مینیجر مانیٹرنگ اینڈ سیفٹی اورنج لائن طلعت ضیاءکا کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ کیس ہائیکورٹ میں ہونے کی وجہ سےشہری کو نیسپاک نے کام کرنے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:نیازی کے یو ٹرن پرشہباز شریف چپ نہ رہ سکے 

 واضح رہے کہ ان کی تمام ذاتی اشیاء بھی ضبط کر لی گئیں۔ہائیکورٹ نے طلعت ضیاء کو ریگولر کرنے کے حوالے سے نیسپاک سے 24 مئی تک جواب طلب کر رکھا ہے۔ نیسپاک نے جواب دائر کرنے سے پہلے ہی جبراً طلعت ضیاء کو کام کرنے سے روک دیا۔طلعت ضیاء کا کہنا تھاکہ کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں فارغ جبکہ ساتھی ملازمین کو ریگولر کیا جا رہا ہے۔