پنجاب اسمبلی اجلاس:اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے حوالے سے پیشرفت کا امکان

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس چھ روز کے وقفے کے بعد بدھ کے روز سہ پہر 3بجے شروع ہو گا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا زکے لندن سے وطن واپسی کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کے حوالے سے پیشرفت کا بھی امکان ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے16سال بعدریسکیورزکی ریگولر بنیادوں پر پرموشن کی منظوری دی ہے۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی منظوری کے بعد ریسکیو 1122 کے سروس ریگولیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق اب ریسکیورز کو 16 سال بعد سروس ریگولیشن مل سکے گی، سروس ریگولیشنز سے ریسکیورز کی ریگولر بنیادوں پر پروموشن ہوگی، سروس ریگولیشنز کی منظوری سے ریسکیورز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔