ویب ڈیسک: امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی، جہاں تک نظر دیکھ سکتی ہے پاکستا ن میں پانی ہی پانی ہے۔
انہوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اداروں نے سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا امریکی وفد ہے جس نے پاکستان کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
شیلاجیکسن لی نے مزید کہا ہے کہ سیلاب سے 33 ملین پاکستانی متاثر ہوئے، خواتین بھی متاثرین میں شامل ہیں، پاکستانی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے پر عزم ہے، اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔