ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زخمی اداکارہ فضا علی کی بھارتی گانے پر کار میں جھومنے والی ویڈیو منظر عام پر

زخمی اداکارہ فضا علی کی بھارتی گانے پر کار میں جھومنے والی ویڈیو منظر عام پر
کیپشن: fiza aali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوٹنگ کے دوران اکثر اوقات شوبز سے منسلک اداکار  زخمی بھی ہو جاتے ہیں،ایسی ہی خبر  فضا علی سے متعلق آئی کہ وہ دوران شوٹنگ گر کر زخمی ہو گئیں، اس واقعہ سے قبل کی ویڈیو بھی منظر عام پر جس میں ان کو کار میں بھارتی گانے پر مستیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل فضا علی کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداح ہیں جو اپنی ہر دلعزیز اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں، اداکارہ فضا علی بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے چاہنے والوں کیلئے تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

 حال میں اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گاڑی میں سفر کے دوران انڈین گانے ”کب میں نے یہ سوچا تھا“پرڈانس کررہی ہیں، اداکارہ کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہو گئی ، ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے،ویڈیو کو ابتک 71 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس بکس لوگوں کی تعریفوں سے بھر چکا ہے۔

یادرہے کہ سوشل میڈیا پر خوبرو اداکارہ  فضا علی کی ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں فضا علی کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک خوبصورت پتھریلے مقام پر  شوٹنگ میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے لیکن فضا اچانک ہی گر گئیں جس کے بعد وہاں موجود عملہ بھاگتے ہوئے اداکارہ کے پاس پہنچا۔

کوئی انہیں پانی دینے لگا تو کہیں انھیں سہارا دے کر  اٹھانے کی کوشش کرنے لگا اسی دوران دیگر عملے اور ساتھی اداکار اس قدر شدید پریشان دکھائی  دیے کہ چیخ و پکار سی شروع ہو گئی کیونکہ فضا علی گرنے کے بعد شدید درد کے عالم میں ایک ہی جملہ دہراتی رہیں ''میرا سر پھٹ گیا ،میرا سر پھٹ'' گیا

M .SAJID .KHAN

Content Writer