مون سون کی بارشوں نے 102 افراد کی جان لے لی

مون سون کی بارشوں نے 102 افراد کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مون سون کی بارشوں نے 102 افراد کی جان لے لی جبکہ 278 افراد زخمی ہوئے، مون سون کے دوران 15 ہلاکتوں کے ساتھ لاہور پہلے جبکہ چکوال 21 ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے نمبررہا ۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور سمیت صوبہ بھر میں 167 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 111 معمولی زخمی ہوئے، پنجاب ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےمون سون میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے122 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  مون سون کے دوران اٹک میں 4،بھکر میں 2، چنیوٹ میں ایک، ڈی جی میں خان 2 جبکہ فیصل آباد 7 افراد جاں بحق ہوئے گوجرانوالہ 3، حافظ آباد 1، جھنگ 1 ،جہلم 5،قصور 5، لیہ 1، لودھراں 10 جبکہ منڈی بہاؤ الدین میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نارووال 1،پاکپتن 1،راولپنڈی 1،سرگودھا 4،شیخوپورہ 2،سیالکوٹ 2، وہاڑی 1 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبرالود رہےگا،شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہےگا، اتوار کے روز بھی موسم آبر آلود رہنے کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer