ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے حکمت عملی بنالی

مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے حکمت عملی بنالی
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی این اے 124سے، سعد رفیق این اے 131 سے شیر کے نشان پر ضمنی الیکشن لڑیں گے جبکہ سابق وزیر اعظم کی انتخابی مہم کو حمزہ شہباز شریف نے چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے ایک سوچوبیس سے ضمنی انتخابات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑ رہے، انہیں کامیاب کرانے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی بنالی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ کا پہلاجلسہ(ن) لیگی رہنما میاں مجتبیِ شجاع الرحمان کے دفتر شاہ زولیبارٹری میں سات ستمبر جمعے کے روز سات بجے ہو گا۔جس میں پی پی 147 کے بلدیاتی نمائندوں اور مقامی تنظیمی عہدیداران کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہبازشریف خصوصی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں حمزہ شہبازشریف لیگی کارکنان کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے اور کامیاب کرانے کی ہدایت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer