ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ

UAE Passport importance
کیپشن: UAE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔ آرٹن کیپیٹل کی طرف سے جاری کردہ گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا میں پہلے نمبر پر رکھا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ موبلٹی سکورحاصل کیا ہے جو 152 ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ اسے 98 ممالک ویزا فری انٹری کی پیشکش کرتے ہیں۔ 54 ممالک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں اور دنیا کے صرف 46 ممالک کے لئے  داخلے سے پہلے ویزا درکار ہوتا ہے۔

یادرہے متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دسمبر 2018 میں پہلی بار مضبوط ترین پاسپورٹ بنا تھا لیکن 2020 میں 14 ویں پوزیشن پر آگیا۔ اب 2021 میں اس پاسپورٹ نے ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے متحدہ عرب امارات نے اس سال کے شروع میں شہریت کے قانون میں ترامیم کی منظوری دی تھی، جس سے سرمایہ کاروں ، پیشہ ور افراد ، خصوصی صلاحیتوں اور ان کے خاندانوں کو متحدہ عرب امارات کی شہریت اور پاسپورٹ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔