( عابد چوہدری ) وزیراعظم عمران خان کے قریبی عزیز شاریز خان کی گاڑی چوری، انویسٹی گیشن پولیس اور اے وی ایل ایس بیس روز بعد بھی گاڑی اور ملزم کا سراغ نہ لگا سکے۔
گلبرگ کے علاقے حالی روڈ سے 14 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان کے قریبی عزیز شاریز کی کرولا گاڑی ایل ای ای،8568 چوری ہوئی۔ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیج ہونے کے باوجود بھی گاڑی نہ مل سکی۔ انویسٹی گیشن ونگ، اے وی ایل ایس اور سی آئی اے پولیس ملکر بھی چوروں کا سراغ نہیں لگا سکے۔
یاد رہے گزشتہ روز شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھی۔ طاہرہ جالب کا بھائی گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے گیا اور اسی دوران دو چوروں نے اطراف کا جائزہ لیکر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے،طاہرہ جالب کا کہنا تھا کہ مصطفی آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر اس کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔