(فاران یامین)رائیونڈ کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں خاتون زخمی،خاتون کو نامعلوم کار سوار کی جانب سے گولی ماری گئی۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت تعظیم کاشف کے نام سے ہوئی،خاتون کو ایگریکس ٹاون میں گھر جاتے ٹارگٹ کیا گیا،گولی خاتون کی کمر میں لگی ، خاتون جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔
پولیس کی جانب سےنامعلوم ملزمان کی تلاش کی جا ری ہے،قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ،خاتون کا سی ڈی آر بھی حاصل کیا جارہا ہے،تفتیش میں دیگر پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔