جان لیوا لاعلاج جرثومہ پھیل گیا، چند روز میں دوسری موت

Naegleria, City42, Karachi District Central, another death due to naegleria, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں ایک اور شہری نگلیریا کے لاعلاج جرثومہ کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،   نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد اب 11 ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ  کراچی میں بفرزون ضلع وسطی کے رہائشی 45 سالہ کاشف قمر نگلیریا سے جاں بحق ہوئے۔

کاشف قمر کو یکم نومبر کو نجی اسپتال (امام کلینک) میں داخل کروایا گیا تھا۔  متوفی کاشف قمر کا پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا۔

کاشف قمر تین دن بخار اور سردرد میں مبتلا رہ کر گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے۔ کراچی میں نگلیریا سے ایک مریض اکتوبر کے تیسرے ہفتے انتقال کر گیا تھا۔

نگلیریا سے اب تک جامشورو، کیماڑی، کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی میں ایک ایک جبکہ جنوبی میں دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں