ویب ڈیسک: حال ہی میں پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بسر سے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ۔
بدھ کی شام اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس جبکہ ان کے شوہر کو وائٹ سوٹ میں دیکھا گیا تاہم اداکارہ کی جانب سے شوہرکے حوالے سےکوئی تفصیل مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی تھی۔تاہم اداکارہ کے شادی سے متعلق اعلان کے بعد ان کے شوہر موجی بسر کے مذہب اور قومیت کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس پر اب موجی بسر کے کیریئر سے متعلق کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق موجی بسر بالی وڈ کے مشہور فلم سازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موجی بسر بالی وڈ کے ایک ٹیلنٹڈ پروڈیوسر اور فلم میکر ہیں، انہوں نے بطور لکھاری اور پروڈکشن منیجر بھی کام کیا، انھیں گلوکاری پسند ہے۔ موجی بسر نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز گریجویشن کے دوران بالی وڈ کی ایک پروڈکشن کمپنی سے کیا تھا جس کے بعد ان کے کام کو خاصی پذیرائی ملی اور وہ بطور میڈیا شخصیت مقبول ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موجی بسر نے 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز بالی وڈ کی مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کیا تھا۔موجی بسر نے انگلینڈ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلیویژن ڈائریکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجی بسر ایک غیر ملکی شخصیت ہیں جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجی بسر اور مدیحہ امام کی شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد کی گئی تھی،انسٹاگرام پر موجی بسر کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے۔