(ویب ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ فرح گوگی نے پنجاب حکومت اس طرح چلائی جیسے نجی کمپنی بھی نہیں چلائی جاتی، فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں کئی سو کروڑ کی کرپشن کی،فرح گوگی نے جو بھی یہاں سے مال کمایا، عمران خان کے بے نامی کے طور پر کمایا۔
لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ فرح گوگی کے پاس 32 کروڑ روپے کی کوئی منی ٹریل نہ تھی، گوگی بچاﺅ مارچ میں کوئی بین الاقوامی سازش نہیں ،ساری سازش کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں ۔عمران خان کی حکومت آئی فرح گوگی کے اثاثے 21 کروڑ روپے تھے،اس سال مارچ تک فرح گوگی کے اثاثوں کی مالیت 85کروڑ روپے ہے،کیا عمران خان کو اس 85 کروڑ روپے کا علم نہیں تھا؟۔
ان کا کہناتھا کہ فرح گوگی کو بھگانے میں عمران خان کا ہاتھ ہے،فرح گوگی عمران خان کی بے نامی نہیں تو انہیں بلائیں،خوشی ہوئی کہ عمران خان فرح گوگی کے دفاع میں خود سامنے آئے،عمران خان کا کاروبار اور ذریعہ آمدن کیا ہے؟50 کروڑ روپے پے آرڈر کے ذریعے نکلوائے گئے، عمران خان نے اتنی کھلی چھوٹ کیوں دی،عمران خان کی وجہ سے فرح گوگی نے پنجاب پر حکومت کی،فرح گوگی کو مشکوک ٹرانزیکشنز کا حساب دینا ہوگا،عمران خان گوگی بچاﺅ تحریک پر نکلیں ہیں اور گوگی بچاﺅ مارچ کا اعلان کیا ہے،عمران خان نے 2019 میں ایمنسٹی سکیم سے فرح گوگی کی 32 کروڑ روپے کی منی کو وائٹ کرایا،
لیگی رہنما نے کہاکہ عثمان بزدار کا میرٹ کیا تھا؟ساڑھے تین سال میں پنجاب کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا جس کے پاس کوئی تجربہ نہ تھا،فرح گوگی نے عمران خان کی بے نامی دار کے طور پر کام کیا،کیا فرح گوگی کو جو سہولت میسر تھی وہ پاکستان کے ہر شہری کو میسر تھی؟آپ نے فرح گوگی کو ہر چیز کا مالک بنایا۔