سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،عید بونس دینے کا اعلان

Bonus for eid
کیپشن: Eid ul Fitar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: واپڈا کے افسران و ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، عیدالفطر پر ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے، عیدالفطر پر ملازمین کو بونس دینے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو بھی قوانین کے مطابق بونس دیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال کے دوران مالی غبن میں ملوث ملازمین کو بونس نہیں ملے گا جبکہ انکوائریز میں کلیئر ہونے پر بونس جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر 9 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ر ملک ظفر اقبال کا ملازمین کو عید بونس دینے کا اعلان کردیا۔ پبلک سروس کمیشن کے گریڈ 1 سے گریڈ 15 کے ملازمین کو 500 روپے فی کس عیدی ملے گی۔ انتظامیہ نے تمام ملازمین کو کل سے اکائونٹ سیکشن پرامچ میں عیدی وصول کرنے کے احکامات دے دیئے۔چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو ایپکا یونین کیجانب سے عید بونس کی درخواست کی گئی تھی۔ صدر ایپکا رانا محمد اقبال ظفر کیجانب سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا اظہار تشکر کیا۔ 

دوسری جانب سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے باوجود  تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کی چھٹیاں منسوخ کردیں، احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت تمام ڈی ایس 9مئی سے 16مئی تک اپنے دفاتر میں ہی رہیں۔ سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے احکامات جاری کئے کہ ڈویژنل سپریٹنڈنٹس مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کی آمد ورفت کو بروقت بنائیں،ٹریک کی سکیورٹی سمیت ٹرین آپریشن کو بہتر بنائیں۔انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔