ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نعمان سمیع کی سالگرہ پرعلیزے شاہ کی خواہش

نعمان سمیع کی سالگرہ پرعلیزے شاہ کی خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (زین مدنی )اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بہترین دوست اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کیلئے ایک خوبصورت پیغام دیا۔

نعمان اور علیزے ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پرایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ خاص لکھتے ہیں، اسی لیے فالوورز کو ان کی گہری دوستی کا بخوبی اندازہ ہے۔انسٹا پرسالگرہ کے کیک کے ساتھ اپنی اورنعمان کی تصویرشیئرکرتے ہوئے علیزے نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا میں کتنی خوش قسمت ہوں جس کا تمہارے جیسا بہترین دوست ہے، تم میری زندگی کے ہرروزکو خاص بناتے ہو۔ اداکارہ نے نعمان کو اپنا سب سے پسندیدہ شخص قراردیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا دعا ہے کہ تمہیں زندگی کی بڑی خوشیوں اور کبھی نہ ختم ہونے والی نعمتوں سے نوازا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer