ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے، جس میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، علامہ محمد حسین اکبر اور مفتی اسحاق ساقی سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔

اجلاس کے دوران شہر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی جس کے بعد وہ شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائےگی، جس کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے اور نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer