سٹی (42 نیوز) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہمبارہ شیخصات محاذ کے قافلہ کا حصہ بن گئیں۔
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما مخدوم خسرور بخیتار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ایک بار بھر تقسم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان میں لسانی اور علاقائی بنیاد پر سیاست نہ کی جائے۔ جنوبی پنجاب کا حصول انتظامیہ بنیادوں پر ہونا چاہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا کو زبان درازی مہنگی پڑگئی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر
انہوں نے کہا کہ وہ نواب آف بہالپور کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان کے محاذ کر حصہ بن جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں ہیں الحاق ایسی سیاسی جماعت سے ہوگا جو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملکی ترقی کا راز بتا دیا
طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، یک نقطہ ایجیڈا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے دیگر رہنماوں نے بھی ن لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پڑھنا مت بھولئے: لاہوریوں کیلئے بری خبر، شہر کے رمضان بازاروں کا انعقاد متاثر ہونے کا خدشہ
اس موقع پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی، محمد ذیشان گورمانی، غلام مرتضی رحیم کھر، سردار خان محمد جتوئی ، محمد جمال شاہ، سمیت دیگر شریک تھے۔