ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کا بچنا اب ناممکن، پنجاب پولیس کا نائٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ

دہشتگردوں کا بچنا اب ناممکن، پنجاب پولیس کا نائٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) امن کے دشمنوں نے کئی بار پاکستان کے دل لاہور پر بزدلانہ وار کیے، کئی ماؤں کی گودیں اُجاڑ دیں، کئی بہنوں سے اُن کے بھائی چھین لیے۔ اب پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز پر ایک اور مصیبت آن پڑی

تفصیلات کے مطابق اب دہشتگرد اور جرائم پیشہ افراد رات کے اندھیرے کا فائدہ بھی نہیں اُٹھا سکیں گے کیونکہ پولیس نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے نائٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں 24 نائٹ ویژن گوگلز خریدیں جائیں گے، نائٹ ویژن گوگلز رات کی تاریکی میں خصوصی آپریشن کیلئے استعمال ہوں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔وفاقی بجٹ کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پولیس حکام نے بتایا کہ نائٹ ویژن گوگلز کی خریداری کیلئے 72 لاکھ روپے بجٹ رکھا گیا ہے، ایک نائٹویژن گوگلز  کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا، نائٹ ویژن گوگلز کی 4 کمپنیوں نے پولیس کو سیمپلز جمع کروا دیئے، ٹیکنیکل بڈز کے بعد ٹینڈرز کا اجراء ہوگا، کم قیمت دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا