ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ول اسمتھ کے تھپڑ پر ایک سال بعد پہلی بار کرس راک کا ردعمل سامنے آگیا

ول اسمتھ کے تھپڑ پر ایک سال بعد پہلی بار کرس راک کا ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ نے مارچ 2022 میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران اسٹیج پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار ا تھا۔

ول اسمتھ کی جانب سے تو اب تک اس بارے میں کئی بار بات کی گئی مگر کرس راک نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔اب لگ بھگ ایک سال بعد ول اسمتھ کی جانب سے مارے گئے تھپڑ پر پہلی بار کامیڈین نے بات کی ہے۔

ایک اسٹریمنگ سروس کے لیے اپنے شو میں بات کرتے ہوئے کرس راک نے کہا کہ 'سب کو علم ہے کہ کیا ہوا تھا، ایک سال پہلے مجھے تھپڑا مارا گیا تھا اور لوگ پوچھتے تھے کہ کیا اس سے مجھے تکلیف ہوئی؟ ہاں مجھے اب بھی اس سے تکلیف ہوتی ہے اور میرے کانوں میں گھنٹیاں بجنے لگتی ہیں'۔اس واقعے پر بات کرتے ہوئے کرس راک افسردہ اور مایوس نظر آئے۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کےدوران کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے تھے جس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑنے کا مذاق اڑایا تھا۔

کامیڈین کے مذاق پر ول اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دارتھپڑ مارا۔اس واقعے کے بعد اکیڈمی ایوارڈز نے آسکر تقاریب میں ول اسمتھ کی شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔