شکیب الحسن نے بوم بوم آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

Shahid Afridi- Shakeeb ul Hassan
کیپشن: Shahid Afridi- Shakeeb ul Hassan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز پھینکنے کا  بوم بوم آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا, اس میچ میں بنگلہ دیش نے مہمان ٹیم کو 61 رنز سے شکست دی تھی، شکیب الحسن نے اس میچ میں چار اوورز کرائے اور 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اس میچ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز پھینکنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ 

ٹی 20 کرکٹ میں 832 ڈاٹ گیندوں کے ساتھ شکیب الحسن پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے شاہد آفریدی جو اس میچ سے قبل پہلے نمبر پر تھے اب وہ 830 ڈاٹ بالز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 791 ڈاٹ بالز کے ساتھ تیسرے، سری لنکا کے لسیتھ ملنگا 713 ڈٹ گیندوں کے ساتھ چوتھے اور افغانستان کے محمد نبی 627 ڈاٹ بالز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہےکہ ڈاٹ بال ایسی گیند کو کہتے ہیں جس پر کوئی رن نہ بنے۔

Sughra Afzal

Content Writer