(سٹی42)تعلیمی اداروں میں کورونا کےکیسز میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے، لاہور میں ابھی تک 15 طلباء ، 12 ٹیچرز اور ایک نان ٹیچنگ سٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت ہوئی، دوسری جانب وفاقی حکومت نے کورونا میں اضافہ ہونےپر سرکاری کالجز بند کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کا خدشہ ابھی تک نہ ٹلا، لاہور کے سکولوں میں کورونا کے کیس کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ سکول کھلنے کے بعد ابھی تک 28 کورونارپورٹ مثبت آئی ہیں۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول 15 جنوری کو کھلے تھے۔ابھی تک 15 طلباء ، 12 ٹیچرز اور ایک نان ٹیچنگ سٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت ہوئی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی کالجز میں کورونا کے مثبت کیسز آنے پر ان کو بند کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 سرکاری کالجز میں 10 کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 14 روز کے لیے بند کیا گیا، کورونا کےکیسزاسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو سیل کر دیا گیا جہاں 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،ماڈل کالج آئی ٹین ون کو بھی سیل کیا گیا ہے جہاں 3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں وفاقی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کورونا ٹیسٹ کروانے پر تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پرسکول کو 10 روز کے لیے بند کردیا گیا ، طالبات طیبہ مصطفی ،ثمینہ اور صمیہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ، مذکورہ طالبات کلاس دہم میں زیرتعلیم ہیں۔
قبل ازیں لاہور میں کورونا کے باعث پانچ سرکاری سکولوں کو 7 روز کے لئےبند کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی سکول سے دو کیس مثبت رپورٹ ہونے پر سکول بند اور ایک کیس مثبت آنے پر کمرہ جماعت کو سیل کیا جارہا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں کورونا ٹیسٹ مرحلہ وار کیے جارہے ہیں۔لاہور میں سکول کھلنے کے بعدسے اب تک 28 کورونا کیس مثبے رپورٹ ہوئے۔