ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غالب مارکیٹ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی

غالب مارکیٹ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی
کیپشن: City42 - Weapons
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) غالب مارکیٹ پولیس نے علاقہ غیر سے شہر میں اسلحہ لانے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روکا جس سے دورانِ چیکنگ اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔برآمد  اسلحہ میں پستول، آٹومیٹک رائفلز اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں،پولیس نے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔

اے ایس پی کے مطابق ملزم راشد مسعود علاقہ غیر سے اسلحہ لا رہا تھا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer