شہر کے بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں خراب

شہر کے بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) شہر کے سب سے بڑے میو ہسپتال کی بیشتر سی ٹی سکین مشینیں خراب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ہسپتال کی ایمرجنسی اور اولڈ ریڈیالوجی میں نصب مشینوں کی اب تک مرمت نا ہو سکی۔

شہر کے سب سے بڑے میو ہسپتال میں روزانہ مختلف شہروں اور صوبوں سے لوگ علاج کی آس لیے آتے ہیں، انتظامی غفلت کا یہ عالم ہے کہ ہسپتال کے شعبہ حادثات کے ساتھ لاکھوں کی لاگت سے بنائے گئے سی ٹی سکین ڈپارٹمنٹ میں مشین طویل عرصے سے بند ہے۔ جس سے ٹراما کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور ٹیسٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے اولڈ ریڈیالوجی کا رخ کرنا پڑھتا تھا۔

اب کئی ماہ سے اولڈ ریڈیالوجی میں نصب سی ٹی سکین مشین بھی خراب ہے جس سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہسپتال میں صرف نیوسرجیکل ٹاور میں نصب سی ٹی سکین مشین لوگوں سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ دیگر مشینوں کی مرمت نا ہونے سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔