ڈرگ ایسوسی ایشن کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ڈرگ ایسوسی ایشن کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر) ڈرگ ایسوسی ایشن کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا مطالبات کی منظوری کیلئے ڈرگ ایسوسی ایشن سراپا احتجاج جاری رہے گا، حکومت اور ڈرگ ایسوسی ایشن کے معاملےمیں مریض بے بس ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترا کیخلاف پنجاب ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر میں میڈیسن مارکیٹیں اور میڈیکل اسٹور بند پڑے ہیں۔حکومت اور ڈرگ ایسوسی ایشن کے معاملے میں مریض بے بس ہو گئے، ہڑتال سے میڈیکل سٹوربند ہونگے،دوائی نہ ملی تو مریض رل جائیں گے۔

محکمہ صحت کا ہڑتال نہ کرنیوالوں کو مکمل تحفظ دینے کا اعلان کیا ہے، خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ میڈیکل اسٹور کھولنے والوں کو حکومت تحفظ فراہم کریگی۔

 لوہاری گیٹ میڈیسن مارکیٹ، چین فارمیسیز ،میڈیکل سٹورز اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اپنی پروڈکشن بند رکھیں گے جبکہ ڈسٹری بیوٹرز بھی ادویات کی سپلائی نہیں کریں گے, ہڑتال میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن، پاکستان ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن، پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن ، اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

فارما سیکٹر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔