ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ایس بی جان انتقال کرگئے

گلوکار ایس بی جان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبزانڈسٹری کے معروف گلوکار  ایس بی جان   87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،گلوکار سنی بَینجمن جان‎ المعروف ایس بی جان نے فلم، ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر عمدہ کام کیا۔ ان کا گایا ہوا ایک گیت   ،، تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے ،،نصف صدی گزر جانے کے بعد آج بھی مقبول ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی،فلم اور ریڈیو  پر اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف گلوکارسنی بَینجمن جان‎ المعروف ایس بی جان انتقال کرگئے،ان کے انتقال کی خبر اہلخانہ کی جانب سے دی گئی، ورثا کاکہناتھا کہ وہ کئی روز سے علیل تھے، آج طبعیت مزید بگڑ گئی تھی جس کے باعث وہ نجی ہسپتال میں 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

 موسیقی کی دنیا میں بیش بہا خدمات سرانجام دینے پر ایس بی جان کو 2011 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔  لیکن انہیں وہ مقام نہ مل سکا جس کے وہ حقدار تھے

M .SAJID .KHAN

Content Writer