(ویب ڈیسک) افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی ٹھکرا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا وہ لیڈر سے زیادہ ایک کھلاڑی کے طورپر ٹیم کے لیے بیش قیمت ثابت ہوسکتے ہیں۔
لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ میرے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بہتر کھیل سکتا ہوں، میں اپنی ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر ٹھیک ہوں اور کپتان کو جو مدد چاہیئے وہ میں دے سکتا ہوں، میرے لیے اس عہدے سے دور رہنا زیادہ بہتر ہے۔ راشد خان نے کہا کہ میں ٹیم کے لیے بطور کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں اور فی الحال میرا ہدف آنے والا ورلڈ کپ ہے۔
راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ راشد خان کی بولنگ کو نہ صرف افغانستان میں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس لیئے وہ مختلف لیگ میں کھیلتے نظر آتے ہیں۔ راشد خان دنیا کی بہترین لیگز کھیل چکے ہیں اور حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کا حصہ بھی بنے۔ وہ اس سال ایچ بی ایل پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی طرف سے بطور آل راوؑںڈر کھیلے۔
کپتانی کی پیشکش کو ٹھکرانے پر راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ٹیم کی کپتانی کرنے سے ٹیم کے لیے میری کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ میں ایک بطور کھلاڑی بہت خوش ہوں ، بورڈ اور سلیکشن کمیٹی جو بھی فیصلہ کریں گے میں اس کی مکمل حمایت کروں گا۔