سٹی 42: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے لاہور بورڈ کے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کیلئےسیل قائم ،کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات سے قبل بورڈ ملازمین کی ویکسنیشن کرانےکامقصد امتحانات کے انعقاد کو آسان بنانا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے لاہور بورڈ کے 800 ملازمین کی ویکسی نیشن کیلئےسیل قائم کردیا گیا،چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے دفتر میں قائم ویکسی نیشن سیل کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا،پبلک ریلشن آفیسر قیصر ورک بھی ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین لاہوربورڈڈاکٹر مرزا حبیب نےہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔
کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات سے قبل بورڈ ملازمین کی ویکسنیشن کرانے کا مقصد امتحانات کے انعقاد کو آسان بنانا ہے،کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہناتھا کہ امتحانات سے قبل ملازمین کو ویکسنیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیئے جائیں گے۔