ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری

 لاہور چڑیا گھر میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فضہ نور: لاہور چڑیا گھر میں عید کی تیاریاں شروع، انتظامیہ کی جانب سےہلال احمر،سول ڈیفنس،چیف ٹریفک پولیس،ایس پی سول لائنز،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس سپیشل برانچ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ڈی جی وائلڈکو خط لکھ دیئے گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر بہترین تفریحی سہولتیں فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو تعاون کے لیے خطوط بھجوا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لاہور ی ویکینڈ انجوائے کرنے کیلئے ہو جائیں تیار،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دے دی 

  ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کو پانی کی فراہمی کے لیے واٹر کولرز لگائے گئے ہیں اور بینچز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئےہیں۔ تاہم عید کے تینوں دن وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے 20 اضافی واچرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔